روزنامہ ایکسپریس 24 فروری 2017




























شعبہ اردو زبان و ادب کی طالبہ کلثوم بیگ نے ایم۔اے۔اردو پنجاب یونی ورسٹی کے امتحان میں پنجاب بھر میں اول پوزیشن حاصل کی۔ کل پنجاب یونی ورسٹی کے کانووکیشن میں کلثوم کو تین مختلف گولڈ میڈل
انتظار حسین گولڈ میڈل
پروفیسر قیوم نظر گولڈ میڈل
بیگم فرخ مسعود گولڈ میڈل
دیے گئے۔ شعبہ اردو زبان و ادب کو اپنی ہونہار طالبہ پر فخر ہے۔ کالج کی صد سالہ اور شعبہ اردو کی سلور جوبلی تقریبات کے موقع پر اس اعزاز نے ہماری خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے۔ ادارہ اپنی ہونہار طالبہ کے بہتر مستقبل کے لیے دعا گو ہے۔ ، فروری 2017























پی پی ایل اے لوکل یونٹ کے صدر پروفیسر مختار نقوی پروفیسر امجد بٹ صاحب کو انکی ریٹائرمنٹ پر شیلڈ پیش کر رہے ہیں اس موقع پر پرنسپل کالج ہذا اور ایوان صنعت و تجارت گوجرانوالہ کے صدر جناب سعید تاج صاحب بھی موجود ہیں
گوجرانوالا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور کالج کے سابق طالب علم جناب سعید احمد تاج ایم ایس سی زوالوجی سال اول کی طالبہ کو پنجاب یونی ورسٹی میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر پچیس ہزار روپے بطور انعام دیتے ہوئے۔
کالج کے سابق طالب علم اور گوجرانوالا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے موجودہ چیرمین جناب سعید احمد تاج حسب وعدہ کالج میں طلبا کے لیے دو عدد الیکٹرک واٹرکولر لگوانے کے لیے ایک لاکھ دس ہزار روپے کا چیک دیتے ہوئے۔ ، فروری 2017























شعبہ اردو زبان و ادب کی سلور جوبلی کے موقع پرایم اے اردو کے طلبا کے لیے معروف ادبی اسکالرز کے لیکچرز کی خوب صورت روایت کا آغاز۔۔
اس سلسلے میں آج گورنمنٹ سٹی کالج برائے خواتین گوجرانوالا سے پروفیسر ڈاکٹر شاہین نقوی نے میر کے سماجی شعور کے حوالے سے نہایت مدلل اور موثر گفتگو کی۔ طلبا نے پروفیسر صاحبہ کی تحقیقی و تدریسی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ صدرشعبہ جناب فاروق جمیل بٹ نے ان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور شعبہ اردو کی جانب سے انھیں یادگاری شیلڈ پیش کی۔ ، فروری 2017























بسلسلہ صد سالہ تقریبات۔۔۔جشن اردو
پروفیسر اظہر اقبال اظہر کے مجموعہ کلام بادہءشب کی تقریب رونمائی۔ استاد محترم پروفیسر ڈاکٹر ریاض قدیر کی لاہور سے خصوصی آمد۔ ایم۔اے اردو کی طالبات نے ڈاکٹر صاحب کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انھیں پھولوں کا گل دستہ پیش کیا۔نقابت کے فرائض پروفیسر فیض رسول فیضان نے سر انجام دیے۔تلاوت اور نعت کے بعد اظہر صاحب نے اپنا منتخب کلام سنایا۔ڈاکٹر صاحب نے اپنی خوب صورت علمی گفتگو کے دوران میں اظہر اقبال کی غزل گوئی کی اہم جہات کا احاطہ کیا۔ان کے نزدیک اضطراب۔حوصلہ اور تلاش ذات اظہر اقبال کی غزل کے لازمے ہیں۔اس سے پہلے ڈاکٹر صاحب نے اسلامیہ کالج میں گزارے اپنے ماہ و سال کو بھی یاد کیا۔کالج اور اس دور کے اپنے طلبا سے اپنی دل وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے آپ جذباتی ہوگئے۔
صدر شعبہ جناب فاروق جمیل بٹ نے ان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔پرنسپل جناب پرویز اختر نے شان دار ادبی سرگرمی کی تعریف کر کے اساتذہ کی حوصلہ افزائی فرمائی۔آخر میں شعبہ اردو کے کوارڈی نیٹر جناب سید محمد اصغر نے ڈاکٹر صاحب کی خدمت میں یادگاری شیلڈ پیش کی۔استاد محترم پروفیسر فیض رسول فیضان کی نقابت کو احباب نے بہت پسند کیا۔ پروفیسر قاض اعجاز محور۔پروفیسر احسان الحق۔پروفیسر ہارون رشید۔پروفیسر امتیاز حسین۔پروفیسر کاشف۔خلیل اوجلہ۔عمران کیف۔ثنا شیخ۔انعام کبیر نے خصوصی شرکت کی۔
کالج کے مختلف شعبہ جات سے پروفیسر ڈاکٹر محمد زمان چیمہ۔پروفیسر شفقت چیمہ۔پروفیسر انعام الرحمن میاں۔پروفیسر سید مطیع مشہدی۔پروفیسر محمد رشید۔پروفیسر فاروق احمد۔پروفیسر رانا اشرف۔پروفیسر محمد لقمان اور پروفیسر مختار نقوی آخر تک تقریب میں موجود رہے۔ ، فروری 2017























کالج کی صد سالہ تقریبات کے سلسلہ میں ہفتہ شجر کاری کا آغاز۔
پرنسپل پرویز اختر۔ عبدالرحمن جامی۔انعام الرحمن۔محمد فاروق۔ڈاکٹر محمد زمان چیمہ۔سید شجاعت علی۔سید مختار حسین نقوی۔سید محمد اصغر۔فاروق جمیل بٹ۔راشد اویس۔شام بخاری۔اظہر اقبال۔ذوالفقار علی شاکر۔سلمان طارق۔فیصل شیخ۔عبدالجبار۔محمد لقمان اور دیگر اساتذہ گلاب کے پودے لگاتے ہوئے۔ ، فروری 2017























صدر شبعہ کیمسٹری پروفیسرڈاکٹر مجاہد بخاری پروفیسرخالد محمود رانا کے ساتھ ڈاکٹر الطاف حسین ، ڈائریکٹر کالجز، ڈی۔جی۔خان کوشبعہ کی طرف سے نیوز لیٹر پیش کرتے ہوئے، اکتوبر 2016






















جناب پرویز اختر صاحب پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ کالج کا چارج لیتے ہوئے، اپریل 2014